Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / شام میں داعش سے نبرد آزما ہونے کیلیے کردوں کو اسلحہ فراہم کیا جارہا ہے، پینٹاگون

شام میں داعش سے نبرد آزما ہونے کیلیے کردوں کو اسلحہ فراہم کیا جارہا ہے، پینٹاگون

واشنگٹن: امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون کا کہنا ہے کہ شام میں داعش سے نبرد آزما ہونے اور اسے شکست دینے کےلیے کردوں کو اسلحہ فراہم کیا جارہا ہے جس پر ترکی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ شامی کردوں کو اسلحے کی فراہمی میں رد و بدل کی تجویز ترکی کو ناگوار گزری ہے تاہم کردوں کو اسلحے کی فراہمی مکمل طور پر روکی نہیں جاسکتی۔ اس بیان کے مطابق پینٹاگون کا مقصد یہ واضح کرنا ہے کہ ہمارے ایسے تمام فیصلوں کا دار و مدار میدانِ جنگ کی ضروریات پر ہوگا۔
ترجمان پینٹاگون کا کہنا تھا کہ شام میں داعش کے شدت پسندوں کو شکست دینے کےلیے امریکا کی سرکردگی میں کرد اور عرب جنگجوؤں پر مشتمل ’’سیریئن ڈیموکریٹک فورسز‘‘(شامی جمہوری افواج) کے نام سے اتحاد کام کررہا ہے جسے اسلحے کی فراہمی جاری رکھنا اشد ضروری ہے البتہ ترجمان پینٹاگون نے یہ بھی واضح کیا کہ شامی جمہوری افواج کو جو بھی اسلحہ اور عسکری تربیت فراہم کی جارہی ہے وہ صرف داعش سے نبرد آزما ہونے اور اسے شکست دینے کےلیے ہے جس پر ترکی کو پریشان نہیں ہونا چاہیے۔
قبل ازیں ترکی نے امریکا سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ شام میں کردوں کو اسلحے کی فراہمی مکمل طور پر روک دے جس کے جواب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں یقین دہانی کرائی تھی کہ امریکا کردوں کو اسلحے کی منتقلی فوری طور پر روک دے گا لیکن پینٹاگون کا تازہ بیان اس کے بالکل مختلف ہے۔

About Admin

Check Also

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر آج …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: