Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / ڈہرکی میں گھر میں آتشزدگی سے 4 کمسن بہن بھائی جاں بحق

ڈہرکی میں گھر میں آتشزدگی سے 4 کمسن بہن بھائی جاں بحق

ڈہرکی: ڈہرکی میں گھر میں موم بتی سے آتشزدگی کے باعث خوابیدہ 4 معصوم بہن بھائی جھلس کر جاں بحق جب کہ ماں بچوں کو بچاتے ہوئے جھلس کر زخمی ہوگئی۔
ڈہرکی کے نواحی گاؤں جمال الدین جھیڈو میں غریب کسان حبیب اللہ جھیڈو کے گھر میں موم بتی سے اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے گھر میں موجود کپاس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں سوئے ہوئے 4 بہن بھائی 4سالہ سویرا، 6سالہ رانی، 8 سالہ نجیب اللہ اور 9 سالہ ماجد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات گئے بجلی نہ ہونے کے باعث گھر کے تمام افراد موم بتی جلا کر سوئے ہوئے تھے کہ اچانک گھر میں موجود کپاس میں موم بتی سے آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

About Admin

Check Also

سپریم کورٹ نے دہری شہریت کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ نے دہری شہریت سے متعلق ازخود نوٹس کیس کا فیصلہ محفوظ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: