Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / پنجاب میں دو روز کیلئے تعلیمی اداروں کی چھٹی کا اعلان

پنجاب میں دو روز کیلئے تعلیمی اداروں کی چھٹی کا اعلان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں دو روز کیلئے تمام تعلیمی اداروں کی چھٹی کا اعلان کردیا گیا۔
صوبے بھر میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر پنجاب حکومت نے دو دن کے لیے اسکول سمیت تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیرتعلیم پنجاب رانا مشہود نے کہا کہ دھرنوں کی وجہ سے پیر اور منگل کو دو دن تک اسکول کالجز بند رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے بھر کے تعلیمی ادارے بدھ کو کھلیں گے۔
حکومت نے تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ موجودہ صورتحال کو دیکھ کر کیا ہے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد میں مذہبی جماعتوں کا دھرنا ختم کرانے کے لیے کیے گئے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر میں احتجاج اور مظاہرے کیے جارہے ہیں۔

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: