Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / نوازشریف جمہوریت کے خلاف ہرسازش میں ملوث رہے، بلاول بھٹو زرداری

نوازشریف جمہوریت کے خلاف ہرسازش میں ملوث رہے، بلاول بھٹو زرداری

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے ہمیشہ جمہوریت کو نقصان پہنچایا اور جب بھی جمہوریت کے خلاف کوئی سازش ہوئی وہ اِس میں ملوث رہے۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا اپنا وژن ہے، نواز شریف نظریات کے معنی کو نہیں سمجھتے، وہ اپنے ذہن کو تبدیل کریں اور ذاتی مفاد کی بجائے ملکی مفاد کو ترجیح دیں۔ نوازشریف نے ہمیشہ جمہوریت کو نقصان پہنچایا اور مفاد کی سیاست کی، جب بھی جمہوریت کے خلاف کوئی سازش ہوئی سابق وزیراعظم اِس کا حصہ بنے، جمہوریت کو کسی اور سے نہیں نوازشریف سے خطرہ ہے۔
بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے استحکام کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، ہمیں امریکا اوربھارت کے بجائے پاکستان کے لیےسوچناچاہیے اور اس کے لئے ہم عمران خان ، نوازشریف سمیت سب کے ساتھ چلنے کو تیار ہیں اور امید کرتے ہیں کہ نوازشریف بھی جمہوریت کی قدرکریں گے۔

About Admin

Check Also

انتخابی دھاندلی: (ن) لیگ نے پارلیمانی کمیشن کیلئے ارکان نامزد کردیئے

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن)نے مبینہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کی غرض سے پارلیمانی کمیشن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: