Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / بھارت: صحافی کے قتل کا حکم دینے والا فوجی گرفتار

بھارت: صحافی کے قتل کا حکم دینے والا فوجی گرفتار

نئی دہلی (فارن ڈیسک)بھارتی پولیس نے صحافی کے قتل کے الزام میں بھارتی فوج کے ایک افسر کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کے خلاف فراڈ کے الزامات کی تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا۔بھارت کی مشرقی ریاست تِری پورا میں رپورٹر سدپ دتہ کو مبینہ طور پر بھارتی آرمی کے جونیئر افسر نے اس وقت قتل کیا جب وہ ایک خبر کی تحقیقات کے لیے ریاست کے پیراملٹری بیس کیمپ میں گئے تھے۔پولیس کے مطابق بھارتی فوج کے ایک کمانڈنٹ افسر ٹاپن دیبرما کو بدھ (22 نومبر) کو گرفتار کیا گیا ہے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے محافظ کو بنگالی اخبار کے ایک رپورٹر کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کا حکم دیا تھا۔مقامی پولیس کے سپرنٹنڈنٹ پردیپ دے نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ملزم فوجی کو گرفتار کرکے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جاچکا ہے جبکہ وہ اس وقت 10 روز کے ریمانڈ پر پولیس کی حراست میں ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فوجی افسر کے محافظ نندو ریانگ کو پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے۔بنگالی اخبار سیاندن پتریکا کے ایڈیٹر نے خدشات کا اظہار کیا کہ یہ قتل رپورٹر کے ایک آرٹیکل لکھنے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ بھارتی فوج کے ایک سینئر افسر نے تری پورا میں ایک بنگالی اخبار کے رپورٹر کو قتل کردیا تھا جس پر اس اخبار کے ایڈیٹر کا کہنا تھا کہ رپورٹر بھارتی فوج کے افسر کے خلاف مالی خردبرد کی تحقیقات کر رہا تھا۔مقامی پولیس کے چیف ابھیجیت سپتارشی کا کہنا تھا کہ فوجی افسر اور صحافی کے درمیان قتل سے قبل ان کے آفس میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جبکہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ فوجی افسر نے دعوی کیا تھا کہ صحافی نے جھگڑے کے دوران ان کی رائفل چھیننے کی کوشش کی۔

About Admin

Check Also

پاکستان کے خلاف ایک اور سرجیکل سٹرائیک کی ضرورت ہے :بھارتی آرمی چیف

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے کہا ہے کہ پاکستان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: