Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / صعنت و تجارت / سوزوکی پاکستان نے دہائیوں سے مشہور گاڑی کیری کا جدید ماڈل میگا کیری متعارف کروانے کی تیاریاں کر لیں

سوزوکی پاکستان نے دہائیوں سے مشہور گاڑی کیری کا جدید ماڈل میگا کیری متعارف کروانے کی تیاریاں کر لیں

لاہور (کامرس رپورٹر ) سوزوکی پاکستان نے دہائیوں سے مشہور گاڑی کیری کا جدید ماڈل میگا کیری متعارف کروانے کی تیاریاں کر لی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سوزوکی پاکستان نے ملک میں دہائیوں راج کرنے والی مشہور گاڑی کیری کا جدید ماڈل پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سوزوکی نے کیری کا جدید ماڈل میگا کیری متعارف کروانے کی تیاریاں کر لی ہیں۔سوزوکی میگا کیری رواں برس کے آخر میں متعارف کروائی جائے گی۔ نئی سوزوکی کیری کو جدید طرز پر تیار اور نئی تکنیک سے آراستہ کیا گیا ہے۔ کیری پک اپ طرز کی اس گاڑی کو خاص طور پر سامان کی باآسانی نقل و حمل کے مقصد کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے۔ اس کے اگلے حصے میں دو مسافروں کے لیے نشستیں موجود ہیں۔ اس میں یورو II معیار کا 1493cc پیٹرول انجن استعمال کیا گیا ہے جو اس طرز کی گاڑی کے لیے بہترین انتخاب مانا جاتا ہے۔ نئی میگا کیری کی قیمت 15 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔

About Admin

Check Also

Oil

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: