Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقیں شروع

پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقیں شروع

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اورسعودی عرب کی افواج کی مشترکہ فوجی مشقیں ’’ شہاب 2‘‘ سعودی عرب میں شروع ہوگئی ہیں۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوزایجنسی کے مطابق دارالحکومت ریاض کے شمال مغربی علاقےمیں منعقدکی جانے والی عسکری مشقوں کے حوالے سے افتتاحی تقریب میں سعودی افواج کے کمانڈر میجرجنرل ظافر بن علی الشہری اور پاکستانی فوج کی سربراہی کرنے والے برگیڈیئرجنرل  محمد عارف نے شرکت کی۔

اس موقع پر سعودی افواج کے کمانڈر نے کہا کہ ان مشترکہ مشقوں کے ذریعے انسداد دہشت گردی کے لئے پیشہ وارانہ مہارت کا تبادلہ ہو گا، دہشتگردی کےخلاف مؤثر حکمت عملی سے کارکردگی میں بھی بہتری آئے گی جبکہ دونوں ملکوں کی افواج کی مہارت میں بھی اضافہ ہو گا۔

پاکستانی فوج کی نمائندگی کرنے والے برگیڈیئرجنرل  محمدعارف کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ دیرینہ  تاریخی تعلقات اور باہمی اعتماد کا رشتہ ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ملکوں کے مابین خصوصی افواج کی عسکری مشقوں کا اعلان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سعودی سربراہی میں 41 اسلامی ممالک کی اتحادی افواج کے وزائے دفاع کا اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے۔

About Admin

Check Also

میانمار میں ایک ماہ کے دوران ساڑھے 6 ہزار سے زائد روہنگیا مسلمانوں کے قتل کا انکشاف

ڈھاکا: عالمی امدادی تنظیم میڈیسنز سانس فرنٹیئرز(ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز ) نے انکشاف کیا ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: