Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / دھرنوں اور لاک ڈاؤن سے ہمیں پیچھے دھکیل دیا گیا، شہباز شریف

دھرنوں اور لاک ڈاؤن سے ہمیں پیچھے دھکیل دیا گیا، شہباز شریف

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ناکام سیاسی عناصر عوام میں مایوسی پھیلار ہے ہیں اور ہم ان کی پرواہ کے بغیر ترقی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔
لاہور میں منتخب نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام کی محرومیوں کو خوشیوں میں بدلنے کے لئے مخلصانہ اقدامات کئے ہماری ٹھوس پالیسیوں کے باعث ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوچکا ہے اور آج پاکستان پہلے کی نسبت کہیں سے زیادہ محفوظ، پرامن، خوشحال اور روشن ہے۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے میگا منصوبوں کو شفافیت کے ساتھ ریکارڈ مدت میں مکمل کیا، ملک کی ترقی کچھ لوگوں سے ہضم نہیں ہورہی، ہمیں دھرنوں اور لاک ڈاؤن کے ذریعے پیچھے دھکیلا گیا، ناکام سیاسی عناصر نے ہمیشہ عوام میں مایوسی پھیلانے کی کوشش کی لیکن ہم نے اس تمام صورتحال کے باوجود ترقی کے سفر کو آگے بڑھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے اور ہم اسی کارکردگی کے ساتھ 2018 کے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

About Admin

Check Also

maryam nawaz sharif

آج کے فیصلے سے ثابت ہوگیا نوازشریف کو ہٹانے کیلیے اقامہ بہانہ تھا،مریم نواز

مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان نااہلی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: