Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / حکومت اور دھرنا قیادت کے درمیان مذاکرات کا نیا دور شروع

حکومت اور دھرنا قیادت کے درمیان مذاکرات کا نیا دور شروع

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومتی وفد اور دھرنا قیادت کے درمیان پنجاب ہاؤس میں مذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔
اسلام آباد میں دھرنے کے مسئلے کے حل کے لیے حکومتی وفد اور تحریک لبیک کے رہنماؤں کے درمیان مذاکرات پنجاب ہاؤس میں جاری ہیں۔ حکومت اور انتظامیہ کے وفد میں خواجہ سعد رفیق ، کیپٹن صفدر، راناثناء اللہ، چیف سیکرٹری پنجاب ،آئی جی پنجاب اور کمشنرشامل ہیں، جب کہ ڈاکٹر شفیق امینی ،پیراعجاز اشرفی ،عنایت الحق شاہ ،مولاناظہیر نور تحریک لبیک کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ حکومت اور دھرنا قیادت کے درمیان اس سے پہلے مذاکرات کے 5 دور ناکام ہوچکے ہیں۔ دھرنے دینے والے مذہبی کارکنان قانون میں ختم نبوت سے متعلق ترمیم کے ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی اور وزیر قانون زاہد حامد کے استعفے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ حکومت کا موقف ہے کہ ختم نبوت سے متعلق حلف نامے اور تمام شقوں کو بحال کردیا گیا ہے اس لیے دھرنا بلاجواز ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکومت کو دھرنا ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔

About Admin

Check Also

maryam nawaz sharif

آج کے فیصلے سے ثابت ہوگیا نوازشریف کو ہٹانے کیلیے اقامہ بہانہ تھا،مریم نواز

مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان نااہلی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: