Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / شوبز / پریانکا چوپڑا چلتی گاڑی سے گرگئیں

پریانکا چوپڑا چلتی گاڑی سے گرگئیں

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) نامور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی چلتی گاڑی سے گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سابق ملکہ حسن پریانکا چوپڑا ان دنوں نیویارک میں اپنے مقبول ترین سیریل ’’کوانٹیکو‘‘کے تیسرے سیزن کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ بےتحاشہ مصروفیت اور سخت شیڈول کے باوجود پریانکا اپنے مداحوں کو نہیں بھولی ہیں اور نیویارک میں اپنی سرگرمیوں سے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے پرستاروں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں۔

حال ہی میں پریانکا چوپڑا نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پرایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ  اور’’کوانٹیکو‘‘میں ان کےساتھی اداکار روشیل چلتی گاڑی میں مستی مذاق کرتے نظرآرہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  پریانکا چلتی گاڑی کے دروازے سے لٹکی ہوئی ہیں اور روشیل انہیں پکڑ کر کھینچ رہے ہیں لیکن وہ پریانکا کو بچا نہیں پائے اور پریانکا چلتی گاڑی سے گر گئیں۔

 

About Admin

Check Also

سنی لیونی کے اصلی نام پر سکھ رہنما برہم،مظاہرو ں کی دھمکی

نئی دہلی(بیورو رپورٹ)انڈیا میں سکھ رہنماو¿ں نے بالی وڈ اداکارہ سنی لیونی کی زندگی پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: