Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل کود / نئے ڈی آر ایس قوانین ایشز سیریز میں امپائر علیم ڈار کا امتحان لیں گے

نئے ڈی آر ایس قوانین ایشز سیریز میں امپائر علیم ڈار کا امتحان لیں گے

میلبورن(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی سی سی کی طرف سے متعارف کرائے جانے والے نئے ڈی آر ایس قوانین ایشز سیریز میں امپائر علیم ڈار کا امتحان لیN گے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق بنگلادیش سے سیریز میں بھی کئی غلط فیصلے دینے والے علیم ڈار ایشز کے دوران زیادہ دباؤ میں ہونگے جب کہ روایتی حریفوں کے میچز میں کھلاڑیوں کے ساتھ امپائرز کے اعصاب کا بھی امتحان ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی آفیشل کا شمار ان امپائرز میں ہوتا تھا جن کے فیصلے برقرار رہنے کا ریکارڈ 100فیصد بھی رہا، مگر گذشتہ سیزن میں ہوبارٹ ٹیسٹ کے دوران ان کے دیے گئے 7 فیصلے چیلنج کیے جانے کے بعد تبدیل ہوئے، آئی سی سی نے ڈی آر ایس کے جو نئے قوانین متعارف کرائے ہیں، ان میں ریویو ناکام بھی ہوتو امپائر کال ہونے کی صورت میں ٹیم کا موقع ضائع نہیں ہوتا جب کہ اس ضابطے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیمیں زیادہ بار تھرڈ امپائر سے رجوع کرتی ہیں۔

About Admin

Check Also

ظہیر عباس نے بھی قانونی جنگ کو لاحاصل قرار دیدیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ایشین بریڈ مین ظہیر عباس نے بھی پی سی بی کی بھارت کیخلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: