Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / ارجنٹائن کی فوجی آبدوز لاپتا، عملے کے 44 ارکان سوارہیں

ارجنٹائن کی فوجی آبدوز لاپتا، عملے کے 44 ارکان سوارہیں

بیونس آئرس(مانیٹرنگ ڈیسک)ارجنٹائن میں  فوجی آبدوز لاپتا ہوگئی جس میں عملے کے 44 ارکان سوار ہیں۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق  آبدوز سے آخری بار سگنل دو روز قبل جنوبی ارجنٹائن سے موصول ہوئے اس کے بعد سے ارجنٹائن نیوی کا آبدوز سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں ہوسکا۔

دوسری جانب ارجنٹائن نیوی کے ترجمان نے آبدوز لاپتا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے رائٹرز کو بتایا کہ ہم اس بات کی تحقیقات کررہے ہیں کہ آبدوز کہاں ہے اور آبدوز کا کنٹرول روم سے رابطہ کس وجہ سے منقطع ہوا اگر رابطے میں کوئی تکنیکی خرابی آگئی ہے تو آبدوز جلد سطح آب پر نمودار ہوجائے گی۔ انہوں نے  کہا کہ  فوجی آبدوز میں کئی دنوں کا غذائی سامان  موجود ہے جس کے ذریعے عملہ بخوبی اپنا گزارا کرسکتا ہے اور  ہم سے رابطہ کیے بغیر بھی آبدوز اپنا سفر متعدد روز تک جاری رکھ سکتی ہے۔

About Admin

Check Also

میانمار میں ایک ماہ کے دوران ساڑھے 6 ہزار سے زائد روہنگیا مسلمانوں کے قتل کا انکشاف

ڈھاکا: عالمی امدادی تنظیم میڈیسنز سانس فرنٹیئرز(ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز ) نے انکشاف کیا ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: