Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / یو اے ای میں مسلمان قیدیوں کے اخلاق سے متاثر ہوکر فلپائنی شخص مسلمان ہوگیا

یو اے ای میں مسلمان قیدیوں کے اخلاق سے متاثر ہوکر فلپائنی شخص مسلمان ہوگیا

ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک)ابوظہبی میں فلپائنی شخص نےمسلمان قیدیوں اور عملے کے سلوک سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرلیا۔

اماراتی میڈیا کے مطابق ابوظہبی کی جیل میں قید 30سالہ فلپائنی شخص دورانِ اسیری مسلمان قیدیوں اور عملے کے رویے سے اس قدر متاثر ہوا کہ اس نے عیسائی مذہب چھوڑ کر اسلام  قبول کرلیا۔

نومسلم شخص نے جج کے سامنے اقرار کیا کہ اس نے جیل میں کچھ ہفتے گزارے اور عرصے میں پولیس اہلکاروں اور ساتھی قیدیوں نے اس کا بہت خیال کیا،غیر مسلم ہونے کے باوجود عملے نے اس سے کوئی امتیازی سلوک نہیں کیا بلکہ مسلمانوں نے اپنے بھائیوں جیسا برتاؤ کیا اور یہ کردار مجھے بہت پسند آیا جس پر اس نے اپنے مذہب کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔

فلپانی شخص نے اپنے اوپر لگائے گئے الزام  کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسلمان ہوچکا ہے اور اسلامی تعلیمات کے مطابق وہ سچ کہہ رہا ہے کہ اس نے اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ غیر قانونی طور پر تعلقات قائم رکھے اور یہ سب ایک غلط فہمی کی وجہ سے ہوا کیونکہ وہ اس ملک میں نیا تھا اور اسے یہاں کے قوانین کا اندازہ نہیں تھا ۔

About Admin

Check Also

alqaeda

القاعدہ نے بھارت کی مقامی زبانوں میں لٹریچر شائع کرنا شروع کردیا

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) القاعدہ نے بھارت میں ہندی،تامل اور بنگالی زبان میں لٹریچر کی اشاعت شروع …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: