Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / ہو سکتا ہے قوم 2018 کا الیکشن نہ دیکھ سکے، فضل الرحمن

ہو سکتا ہے قوم 2018 کا الیکشن نہ دیکھ سکے، فضل الرحمن

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) و چیئرمین کشمیر کمیٹی مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ قوم 2018 کا الیکشن نہ دیکھ سکے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اگر سیاسی قوتوں نے یکجہتی کا مظاہرہ نہ کیا تو ہو سکتا ہے کہ قوم 2018 کا الیکشن نہ دیکھ سکے۔ سیاسی جماعتیں اسپیکر قومی اسمبلی کے ذریعے رائے ہو گیا تو ان شقوں کو بحال کرے، جیب کتروں کی تلاش ہے ابھی رپورٹ سامنے نہیں آئی، ہمارا مطالبہ ہے کہ اس کو سامنے لایا جائے۔

علاوہ ازیں امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) کا کہنا تھا کہ پورا عالم اسلام اس وقت آزمائش اور قرب کے دور سے گزر رہا ہے، جنوبی ایشیا کی صورت حال سب کیلیے لمحہ فکریہ ہے، ہم ملک میں داخلی یکجہتی سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری 70سال سے حق خودارادیت سے محروم ہیں، بھارت کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کا ارتکاب کر رہا ہے، ہمارے خطے میں امریکا بھارت کا مفاد مشترکہ ہے، امریکا چین کے نئے اقتصادی فلسفے کو فروغ دینے کی مخالفت کرنا چاہتا ہے جب کہ امریکا بھارت معاہدے خطے میں عدم استحکام کا باعث بنیں گے۔

About Admin

Check Also

jail

سندھ کے تفتیشی ادارے قاتلوں کو سزا دلانے میں بری طرح ناکام

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ میں 10 برس کے کریمنل کیسز کا ریکارڈ پولیس اور پراسیکیوشن کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: