Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / نیب کرپشن کے خاتمے کیلیے کوششیں تیز کرے، صدر ممنون

نیب کرپشن کے خاتمے کیلیے کوششیں تیز کرے، صدر ممنون

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت ممنون حسین نے نیب کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ نیب ملک سے کرپشن کے ناسور کے خاتمے کے لیے اپنی کوششیں مزید تیز کرے۔

صدر مملکت ممنون حسین سے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ملاقات کی، چیئرمین نیب نے صدر مملکت کو نیب کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ صدر نے نیب کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ نئے چیئرمین نیب ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ صدر نے کہا کہ نیب ملک سے کرپشن کے ناسور کے خاتمے کے لیے اپنی کوششیں مزید تیز کرے۔ انھوں نیب کے کام کو مزید بہتر اور منظم کرنے کی ہدایت کی۔

علاوہ ازیں بین الاقوامی ایرو اسپیس سائنس و ٹیکنالوجی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدرممنون نے کہا کہ پاکستان سائنس و ٹیکنالوجی، صنعت و حرفت اوراقتصادی ترقی کے نئے دورمیں قدم رکھ چکاہے، نئے دورکے تقاضوں کی تکمیل کیلیے سائنسدان اور محقق اپنی بھرپورتوانائیاں صرف کریں، خلائی تحقیق کا شعبہ اس سلسلے میں نہایت اہم ہے۔

صدر نے بعد ازاں مقامی طور پر تیارکردہ سازوسامان اور خلائی تحقیق و ترقی کے مختلف منصوبہ جات میں استعمال ہونے والے پرزہ جات کے بارے میں ایک نمائش کا افتتاح کیا اوران کے معیارکوسراہا۔

About Admin

Check Also

Shahbaaz

دھرنوں اور لاک ڈاؤن سے ہمیں پیچھے دھکیل دیا گیا، شہباز شریف

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ناکام سیاسی عناصر عوام میں مایوسی پھیلار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: