Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر احتساب عدالت میں پیش

نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر احتساب عدالت میں پیش

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز اورکیپٹن صفدر احتساب عدالت میں پیش ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نوازاور کیپٹن صفدراحتساب عدالت میں پیش ہوگئے۔ سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کی خاتون افسر سدرہ منصور نے ایون فیلڈ ریفرنس میں اپنا بیان قلمبند کرادیا ہے۔ سدرہ منصور نے حدیبیہ پیپر ملز کا ریکارڈ اور آڈٹ رپورٹ بھی عدالت میں پیش کردی۔

نواز شریف کی جانب سے دومتفرق درخواستیں عدالت میں دائر کی گئیں۔ ایک درخواست میں سابقہ عدالتی حکم نامے میں تاریخ کی تصحیح کیلئے گزارش کی گئی ہے۔ دوسری درخواست میں مریم نواز کی جانب سے جہانگیر جدون کو نمائندہ مقرر کرنے کی درخواست دائر کی گئی۔

آج حسن نوازاورحسین نوازکو اشتہاری قراردینے کا فیصلہ بھی ہوگا۔ شریف خاندان کے افراد کیخلاف نیب ریفرنسز میں باقاعدہ ٹرائل آج سے شروع ہوگیا ہے۔ احتساب عدالت نے ایف بی آر کے جہانگیر احمد کو بھی بیان قلمبند کرانے کیلئے طلب کر رکھا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری، پرویز رشید، مریم اورنگزیب، طارق فاطمی، طارق فضل چوہدری احتساب عدالت میں موجود ہیں۔ نوازشریف کی پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ نواز شریف پر 8 نومبر کو 3 نیب ریفرنسزمیں براہ راست فرد جرم عائد کی گئی جب کہ  عدالت نے ریفرنسز کو یکجا کرنے کی درخواست بھی مسترد کردی تھی۔

About Admin

Check Also

jail

سندھ کے تفتیشی ادارے قاتلوں کو سزا دلانے میں بری طرح ناکام

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ میں 10 برس کے کریمنل کیسز کا ریکارڈ پولیس اور پراسیکیوشن کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: