Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / مقبوضہ کشمیرمیں حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق اور یسین ملک گرفتار

مقبوضہ کشمیرمیں حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق اور یسین ملک گرفتار

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے میر واعظ عمر فاروق اور یسین ملک سمیت متعدد حریت رہنماؤں کوگرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے میر واعظ عمرفاروق اور یسین ملک سمیت دیگر کشمیری حریت رہنماؤں کو بھارتی مظالم کےخلاف احتجاجی مارچ کرنے پر گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے۔

مارچ میں کشمیریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور بھارتی ریاستی دہشتگردی کے خلاف احتجاج کیا۔ مشتعل مظاہرین نے آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے جیلوں میں قید بے گناہ کشمیریوں کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔

میرواعظ عمر فاروق سمیت دیگر رہنماؤں نے بھارتی فوج کی جانب سے چادراور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرنے اور خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں پولیس راج نافذ کردیا گیا ہے، کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی وادی میں بھارتی ہندو شدت پسند تنظیم آر ایس ایس کے نظریات کے فروغ کا کام کررہی ہیں۔

About Admin

Check Also

robert mugabe

زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے پارٹی سربراہی سے برطرف

ہرارے(مانیٹرنگ ڈیسک)زمبابوے کی حکمراں جماعت نے ملک کے صدر رابرٹ موگابے کو پارٹی کی سربراہی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: