Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / مسلم لیگ (ن) کے کئی ارکان نوازشریف سے الگ ہورہے ہیں، عمران خان

مسلم لیگ (ن) کے کئی ارکان نوازشریف سے الگ ہورہے ہیں، عمران خان

خان پور(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ن لیگ کے اکثر ارکان نواز شریف کے ساتھ نہیں اور کئی ان سے الگ ہورہے ہیں۔

خان پور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئےعمران خان نے کہا کہ انتخابات میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے، ن لیگ کے نمبر ختم ہونے پر حکومت ختم ہوجائے گی اوریہ بھی ممکن ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری نہ کرسکے، اگر ایسا ہوا تو حکومت جانے پر آئین 90 دن میں الیکشن کرانے کا کہتا ہے۔

عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف اور ان کا خاندان کرپشن کے مقدمات سے بچنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے وہ جتنے ہتھکنڈے اپنائیں گےعوام کا ان کی کرپشن پر اتنا ہی یقین بڑھے گا۔

قبل ازیں تحریک انصاف کے سربراہ نے خان پور کے میوزیم کا دورہ بھی کیا۔انہوں نے اس موقع پر یہ شکوہ بھی کیا کہ ماضی میں قیمتی نوادرات چوری ہوئے۔

About Admin

Check Also

این آراو سے متعلق درخواست پر پرویز مشرف اور آصف زرداری کو نوٹس جاری

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے 2007 میں جاری کئے گئے این آر او سے متعلق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: