Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / لبنانی وزیراعظم کا دوروز میں وطن واپسی کا اعلان

لبنانی وزیراعظم کا دوروز میں وطن واپسی کا اعلان

لبنان کے مستعفی وزیراعظم سعد الحریری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ خیریت سے ہیں اور آئندہ 2 روز میں لبنان واپس لوٹ جائیں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لبنانی کے مستعفی وزیراعظم سعد الحریری نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’میں خیریت سے ہوں اور آئندہ دو روزمیں لبنان واپس وطن آجاؤں گا‘

لبنانی وزیراعظم نے 10روز قبل سعودی عرب میں ٹی وی چینل کے ذریعے اچانک اپنے عہدے سے دستبردارہونے کا اعلان کیا تھا، لبنانی وزیراعظم  کے اچانک استعفے کے بعد لبنان میں ایک سیاسی بحران پیدا ہوا ہے جس کے بعد سعودی عرب اور ایران کی جانب سے لبنان میں غیر یقینی سیاسی صورت حال پر ایک دوسرے کے خلاف شدید تنقید جاری ہے۔

سعد الحریری نے اپنے استعفیٰ میں ملکی سیاست میں حزب اللہ کے ذریعے ایرانی مداخلت کو وجہ بتایا تھا ، انھوں نے اپنے قتل کے خدشے کا بھی اظہارکیا تھا۔ دوسری جانب سعد الحریری کے قریبی ساتھیوں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں لبنانی وزیراعظم کو یرغمال بنا کر استعفیٰ لیا گیا ہے جبکہ لبنان کے صدر مشعل عون نے ان کے استعفے کی منظوری سے انکارکرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک سعد حریری خود بیروت آکر اپنے باقاعدہ اپنا استعفیٰ پیش نہیں کرتے وہ اس کو منظور نہیں کریں گے۔

About Admin

Check Also

indian drone

بھارت کا ڈرون طیارہ گِر کر تباہ

نئی دلی(مانیٹرنگ دیسک) بھارتی بحریہ کا کہنا ہے کہ اس کا ایک ڈرون طیارہ معمول …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: