Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / عمران نیازی کے کہنے پراسلام آباد میں دھرنا دینے والے انتشار پھیلارہے ہیں،عائشہ گلالئی

عمران نیازی کے کہنے پراسلام آباد میں دھرنا دینے والے انتشار پھیلارہے ہیں،عائشہ گلالئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ عمران  نیازی کے طالبان کے ساتھ تعلقات ہیں اور ان ہی کے کہنے پر اسلام آباد میں دھرنا دینے والے مذہبی جماعتوں کے کارکن  انتشار پھیلا رہے ہیں۔

اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ علی امین گنڈا پور انسانیت کی توہین کرنے والے افراد کی سرپرستی کررہے ہیں، انصاف کی بات کرنے والوں نے کمزور لڑکی کے معاملے پر ایک لفظ بھی نہیں کہا، جس صوبے کو ہم نیا پاکستان کہتے ہیں وہاں 16 سال کی لڑکی کو توہین کرتے ہوئےویڈیو بنائی گئی تو کیا خیبرپختونخوا میں یہ تبدیلی آئی ہے، علی امین گنڈا پور تحریک انصاف میں منشیات کے ٹولے کے لوگ ہیں اور خود پٹواریوں سے پیسے لینے میں ملوث ہیں، عمران نیازی جو انصاف کی بات کرتے ہیں آج کتنے دن گزر گئے انہوں نے اس لڑکی کے بارے میں کوئی بات نہیں کی۔

عائشہ گلالئی نے کہا کہ میں عدالتوں پر حیران ہوں کہ وہ دہشت گردوں کو ضمانت دے رہی ہیں، پی ٹی وی پر حملہ کرانے والے دہشت گرد عمران نیازی کو عدالت نے ضمانت کیوں دی، علی امین کو وڈیرہ بننے کا شوق ہے اور ان کی گاڑی سے جو نکلا سب کو پتا ہے، میں بہت اچھے طرح ان لوگوں کو جانتی ہوں، ان کے خوف سے صحافی اور ڈی سی سمیت ہر طبقہ ڈرتا ہے کوئی ان کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔

عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ عمران  نیازی کے طالبان کے ساتھ تعلقات ہیں اور ان ہی کے کہنے پر اسلام آباد میں دھرنا دینے والے مذہبی جماعتوں کے کارکن انتشار پھیلا رہے ہیں، تحریک انصاف میں 80 فیصد لوگ تنگ ہیں اور پارٹی میں ایک مخصوص ٹولہ ہے جو خواتین کے عزت و تقدس کا خیال نہیں رکھتے۔

About Admin

Check Also

Shahbaaz

دھرنوں اور لاک ڈاؤن سے ہمیں پیچھے دھکیل دیا گیا، شہباز شریف

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ناکام سیاسی عناصر عوام میں مایوسی پھیلار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: