Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / دلچسپ و عجیب / دنیا کی پہلی باحجاب ایتھلیٹ گڑیا متعارف کروادی گئی

دنیا کی پہلی باحجاب ایتھلیٹ گڑیا متعارف کروادی گئی

نیوجرسی(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی اولمپک فینسنگ کھلاڑی ابتہاج محمد کے اعزاز میں دنیا کی پہلی حجاب پوش باربی گڑیا متعارف کروادی گئی۔

یہ گڑیا دنیا بھر میں معروف باربی سیریز کی پہلی حجابی گڑیا ہے جس کی شکل امریکی فنسرابتہاج محمد سے ملتی ہے۔ ابتہاج  نیو جرسی سے تعلق رکھنے والی پہلی امریکی اولمپک کھلاڑی ہیں جنہوں نے حجاب پہن کر کھیلوں میں شرکت کی اور گزشتہ سال ریو میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔

ابتہاج محمد نے اپنے اعزاز میں باربی گڑیا بنائے جانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہے کہ ایسا لگتا ہے جیسے یہ ان کے بچپن کے خواب کی تعبیر ہے۔ انہوں نے کہاجب میں ایک مسلمان لڑکی کے طور پر فنسنگ کے کھیل میں اپنے سفر کے بارے میں سوچتی ہوں تو وہ تمام لوگ میری نظروں کے سامنے گھوم جاتے ہیں  جنہوں نے مجھ پر اعتماد نہیں کیا تھا یہ باربی ان کے لیے ہے۔

ابتہاج نے اپنے بچپن کی یادیں شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بچپن میں وہ اپنی باربی گڑیا کو ٹشو پیپر کا حجاب پہناتی تھیں تاکہ وہ ان کی اور ان کی بہنوں کی طرح دکھائی دے۔ آج مجھے فخر ہے کہ وہ تمام چھوٹی بچیاں جو حجاب پہنتی ہیں اور جو نہیں پہنتیں ایک ایسی گڑیا کے ساتھ کھیل سکتی ہیں جو حجاب پہنتی ہیں۔ یہ ایک ایسی باربی ہے جو اتنی طاقت ور ہے کہ اییک تلوار اٹھاسکتی ہے اور اتنی مستقل مزاج ہے کہ کئی سالوں کی محنت سے اولمپک  کےمقابلوں تک پہنچ سکتی ہے۔

باربی گڑیا بنانے والی کمپنی ماٹل کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ سال میں ان خواتین کے عکس پر گڑیا بنائیں گے جنہوں نے ایسے کارنامے انجام دئیے ہیں جو دنیا بھر کے لوگوں کے لیے متاثر کن ہیں۔ واضح رہے کہ  حجاب پوش باربی گڑیا کو گلیمر جریدے کے ’’ویمن آف دی ژئیر اجلاس‘‘میں پہلی بار متعارف کروایاگیا ہے۔

About Admin

Check Also

فن لینڈ میں شہاب ثاقب نے رات میں دن کا سماں پیدا کر دیا

لیپ لینڈ (مانیٹرنگ ڈیسک ) فن لینڈ میں خلا سے گرنے والے شہاب ثاقب نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: