Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / دلچسپ و عجیب / دبئی میں گالی دینے پر 57 ہزار روپے جرمانہ مقرر

دبئی میں گالی دینے پر 57 ہزار روپے جرمانہ مقرر

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)دبئی میں گالی دینے، چیک باؤنس ہونے اور ہوٹل کے کمرے کا کرایہ ادا نہ کرنے پر جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

اماراتی میڈیا کے مطابق دبئی حکومت نے عدلیہ پر مقدمات کا بوجھ کم کرنے کےلیے کم سنگین جرائم پر پولیس اور فیملی پراسیکیوشن ونگز کو جرمانے کے اختیارات تفویض کردیئے ہیں۔ دبئی کے اٹارنی جنرل عصام عیسی کے جاری کردہ حکم نامے کے تحت اب پولیس اور فیملی پراسیکیوشن ونگز جرمانہ کرنے کے مجاز ہوں گے۔ نئے قوانین کا مقصد دبئی آنے والے سیاحوں کو عدالتی کارروائیوں کی وجہ ہونے والی  تاخیر سے بچانا ہے۔

نئے قوانین کے تحت گالی دینے والے شخص کو بھی 2 ہزار درہم جرمانہ ادا کرنا پڑے گا جو پاکستانی روپوں میں 57 ہزار روپے بنتا ہے جب کہ ہوٹل میں کمرے کا کرایہ ادا نہ کرنے پر 50 ہزار درہم تک جرمانہ کیا جاسکے گا۔

البتہ اس خبر میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ دبئی حکومت کے مطابق کس چیز کو ’’گالی‘‘ میں شمار کیا گیا ہے یا پھر گالی کی تشریح کےلیے بھی وہاں کی عدالت سے رجوع کرنا پڑے گا۔

اسی طرح خودکشی کی ناکام کوشش کرنے پر ایک ہزار درہم اور فون کے ذریعے تنگ کرنے پر 5 ہزار درہم تک جرمانہ ہوگا جب کہ چیک باؤنس ہونے کی صورت میں 2 ہزار سے 50 ہزار درہم تک جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

About Admin

Check Also

hotel final

مصر میں جیل نما ہوٹل عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا

قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)مصر میں ایک ہوٹل کو جیل کی شکل دی گئی ہے جس میں کھانوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: