Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / حسن اورحسین نواز کو اشتہاری قرار دینے کامعاملہ آئندہ سماعت تک موخر

حسن اورحسین نواز کو اشتہاری قرار دینے کامعاملہ آئندہ سماعت تک موخر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دینے کا معاملہ آئندہ سماعت تک موخر کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت ہوئی جس میں نیب نے تعمیلی رپورٹ اور ایس ای سی پی نے مزید دستاویزات بھی عدالت میں جمع کرادیں۔

عدالت میں سماعت کے موقع پر سابق وزیر اعظم کے دونوں بیٹے آج بھی پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے کہا کہ دونوں ملزمان عدالتی مفرور ہیں تاہم عدالت نے نواز شریف کے دونوں بیٹوں حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دینے کا معاملہ اگلی سماعت تک موخر کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹوں حسن اور حسین نواز کے اثاثے قرق کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

About Admin

Check Also

jail

سندھ کے تفتیشی ادارے قاتلوں کو سزا دلانے میں بری طرح ناکام

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ میں 10 برس کے کریمنل کیسز کا ریکارڈ پولیس اور پراسیکیوشن کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: