Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / بھارت میں چوروں نے سرنگ کھود کر بینک لوٹ لیا

بھارت میں چوروں نے سرنگ کھود کر بینک لوٹ لیا

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں چوروں نے 50 فٹ لمبی سرنگ کھود کر بینک سے ایک کروڑ روپے نقد اور قیمتی زیورات لوٹ لیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے مضافاتی علاقے نوی ممبئی میں چوروں نے بینک ڈکیتی کے لیے انوکھا طریقہِ واردات اپنایا اور زیرِ زمین سرنگ کھود کر ایک کروڑ روپے لوٹ لیے۔ بینک آف بروڈا کی جوئی نگر برانچ میں ہونے والی ڈکیتی کی واردات کا اس وقت پتہ چلا جب دو ہفتہ وار چھٹیوں کے بعد بینک کے عملے نے بینک کھولا تو انہیں وہاں لاکرز اور تجوریوں کے تالے ٹوٹے ہوئے ملے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چوروں نے 30 لاکرز کے تالے توڑے کر ایک کروڑ روپے نقد اور قیمتی زیورات چوری کرلیے تاہم چور بینک کے مرکزی کیش روم تک نہ پہنچ سکے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چوروں نے واردات کے لیے 50 فٹ طویل سرنگ کھودی، انہوں نے جمعے کی شام سے اتوار کی رات کے درمیان کارروائی کی ہے کیونکہ ہفتے اور اتوار کو بینک بند ہوتے ہیں،بینک میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج  حاصل کرلی گئی ہے جب کہ بینک ملازمین کے بیانات بھی قلمبند کرلیے گئے ہیں۔

About Admin

Check Also

indian drone

بھارت کا ڈرون طیارہ گِر کر تباہ

نئی دلی(مانیٹرنگ دیسک) بھارتی بحریہ کا کہنا ہے کہ اس کا ایک ڈرون طیارہ معمول …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: