Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دفتر خارجہ نے کنٹرول لائن پر بھارتی گولہ باری سے خاتون کی شہادت پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔

نجی ٹی وی کے مطابق دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے ایل او سی پر بھارتی گولہ باری سے 75 سالہ محمودہ بیگم کی شہادت پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔ گزشتہ روز بھارتی فوج کی فائرنگ سے چڑی کوٹ سیکٹر میں 75 سالہ پاکستانی شہری محمودہ بیگم شہید ہوگئیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق سرحد کی خلاف ورزی اور عام شہریوں کو فائرنگ کا نشانہ بنانا کھلی جارحیت اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، بھارت جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہا ہے اور اس کی یہ اشتعال انگیزیاں پورے خطہ کے امن کے لئے نقصان دہ ہیں۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر مسلسل خلاف ورزی اور بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جب کہ پاکستان اپنے شہریوں کے تحفظ کے لئے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر پر زور دیا کہ وہ 2003 میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کا احترام کو یقینی بنائیں اور حالیہ سیز فائر لائن کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرائیں۔

About Admin

Check Also

jail

سندھ کے تفتیشی ادارے قاتلوں کو سزا دلانے میں بری طرح ناکام

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ میں 10 برس کے کریمنل کیسز کا ریکارڈ پولیس اور پراسیکیوشن کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: