Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / صعنت و تجارت / ایل پی جی 5 روپے فی کلو مہنگی ہو گئی

ایل پی جی 5 روپے فی کلو مہنگی ہو گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلوکا اضافہ کر دیا گیا جس سے گھریلو سلنڈر 50 اور کمرشل 200روپے مہنگا ہوگیا۔

ایل پی جی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد کراچی، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، جہلم، قصور، ساہیوال، سیالکوٹ، ڈسکہ، پشاور میں ایل پی جی 110روپے کلو، گھریلو سلنڈر 1270روپے کا ہو جائیگا۔

علاوہ ازیں ملتان، بہاولپور،ڈی جی و ڈی آئی خان، ایبٹ آباد میں نئی قیمت 120 اور1390، رحیم یار خان،صادق آباد، حیدر آباد، اٹک،گجرات، میرپور، مری، نتھیاگلی میں130اور 1510، راولپنڈی، اسلام آباد، مظفر آباد، باغ، فاٹا، کوٹلی، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار، میر پورخاص، عمرکوٹ، نوابشاہ، ٹھٹہ، دادو، جامشورو، شکارپور میں 135 اور1570، بالاکوٹ،گلگت، ہنزہ، اسکردو میں ایل پی جی کی نئی قیمت160 اور گھریلو سلنڈر کی 1870روپے ہوگی۔

About Admin

Check Also

cars

انٹرنیٹ اور اسمارٹ فون کے بغیر گاڑی بک کرانے کا مربوط نظام تیار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی سمیت ملک کے بڑے شہروں میں انٹرنیٹ اور اسمارٹ فون کے بغیر بائک، …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: