Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / امریکا میں اسکول میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک، 10 زخمی

امریکا میں اسکول میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک، 10 زخمی

کیلیفورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جب کہ 3 بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست کیلی فورنیا کی تیہاما کاؤنٹی میں رانکو تیہاما ایلیمنٹری اسکول نامی درسگاہ میں حملہ آور نے کودکار ہتھیار سے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 3 بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔

مقامی پولیس افسر کے مطابق اسکول میں فائرنگ کرنے والے شخص کو ہلاک کردیا گیا ہے تاہم واقعے کے محرکات اور دیگر تفصیلات اب تک سامنے نہیں آئیں۔ حملے می زخمی ہونے والوں کو ایئرایمبولینس کے ذریعے اسپتال پہنچایا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

About Admin

Check Also

robert mugabe

زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے پارٹی سربراہی سے برطرف

ہرارے(مانیٹرنگ ڈیسک)زمبابوے کی حکمراں جماعت نے ملک کے صدر رابرٹ موگابے کو پارٹی کی سربراہی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: