Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / افغانستان میں بدامنی پاکستان کےلیے سیکیورٹی رسک ہے، اعزاز چودھری

افغانستان میں بدامنی پاکستان کےلیے سیکیورٹی رسک ہے، اعزاز چودھری

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا میں تعینات پاکستانی سفیراعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے تاہم افغانستان میں بدامنی پاکستان کے لیے سیکیورٹی رسک ہے۔

واشنگٹن میں امریکی سینیٹر جیک ریڈ سے ملاقات کرتے ہوئے اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے، پاکستانی فورسز فاٹا اور سرحدی علاقوں میں کارروائیاں کرکے دہشت گردوں کا صفایا کررہی ہے اور ملک سے دہشت گردی کی جڑیں ختم کررہی ہے۔

انہوں نے افغانستان میں سیکیورٹی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے بیشترعلاقوں میں حکومتی رٹ نہ ہونے پر تحفظات ہیں، افغان بدامنی ہماری معیشت کے لیے سیکیورٹی رسک ہے، دہشت گرد افغان حکومت کی رٹ نہ ہونے پرپاکستان میں حملے کرتے ہیں۔

اعزاز چوہدری نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے امریکا کے ساتھ مل کر چلنے کے لیے تیار ہیں ۔ اس موقع پر سینیٹر جیک ریڈ نے کہا پاکستان امریکا مستحکم تعلقات سے افغانستان میں امن ممکن ہے۔

About Admin

Check Also

آرمی چیف سے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل باقری کی ملاقات

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف میجر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: