Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / ابراہیم حیدری میں لڑکی اور لڑکے کے قتل کا حکم دینے والا جرگہ سربراہ گرفتار نہ ہوسکا

ابراہیم حیدری میں لڑکی اور لڑکے کے قتل کا حکم دینے والا جرگہ سربراہ گرفتار نہ ہوسکا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ابراہیم حیدری میں نوجوان لڑکے اور لڑکی کو بجلی کا کرنٹ لگا کر ہلاک کرنے کے معاملے پر جرگے کا سربراہ 3 ماہ گزرنے کے بعد بھی گرفتار نہیں ہو سکا۔

15 اگست کو ابراہیم حیدری میں جرگے کے حکم پر غنی الرحمن اور بخت تاج کو محبت کرنے کی پاداش میں بجلی کے جھٹکے دے کر قتل کیا گیا اور رات کی تاریکی میں قائد آباد قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا پولیس کو مخبر کے ذریعے اطلاع ملی جس کے بعد پولیس نے اپنے طور پر تحقیقات شروع کی تو واقعہ کھل کر سامنے آیا مقدمے کے اندراج کے بعد تفتیش شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کو منتقل کی گئی اس دوران پولیس نے جرگے کے 4 ارکان کو گرفتار کیا جبکہ 13 ستمبر کو مقتولین کی قبرکشائی کی گئی دونوں مقتولین کی کیمیائی تجزیاتی رپورٹ بھی پولیس کو موصول ہوگئی ہے جس میں دونوں کی موت کرنٹ لگنے کے باعث ثابت ہو گئی ہے۔

جرگے کا سربراہ سرتاج اب تک قانون کی گرفت میں نہیں آسکا ہے پولیس نے اس کی گرفتاری کے لیے کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بھی چھاپے مارے  ملزم کے موبائل فون کی لوکیشن بھی حاصل کی گئی جوکہ مختلف شہروں میں نظر آتی رہی لیکن ملزم ہر بار پولیس سے بچنے میں کامیاب ہوگیا۔

خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں پولیس پارٹیاں گئیں لیکن ناکام واپس آگئی واقعے کو 3 ماہ گزرگئے لیکن اصل مرکزی ملزم اب تک قانون کی گرفت سے آزاد ہے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی تلاش میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں اور جلد ہی اسے گرفتار کرلیا جائے گا۔

About Admin

Check Also

Asim Hussain

ڈاکٹرعاصم کو پی پی کراچی ڈویژن کے صدر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈاکٹر عاصم حسین کو پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر کے عہدے سے ہٹادیا گیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: