Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / یمن میں سعودی فوجی اتحاد کے سیکیورٹی کیمپ پر حملے میں 6 افراد ہلاک

یمن میں سعودی فوجی اتحاد کے سیکیورٹی کیمپ پر حملے میں 6 افراد ہلاک

صنعا(مانیٹرنگ ڈیسک) یمن کے شہر’عدن‘ میں شدت پسند تنظیم داعش کے حملے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق یمن کے جنوبی شہر عدن میں داعش نے سعودی فوجی اتحاد کے سیکیورٹی کیمپ کو نشانہ بنایا۔ حملے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین کے مطابق شدت پسندوں نے شہر کے وسطی علاقے منصورہ میں سیکیورٹی کیمپ کی عمارت کو نشانہ بنایا۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ کیمپ کی عمارت تباہ ہوگئی جبکہ اردگرد کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ دو خودکش بمباروں نے حملہ کیا۔ داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

 

About Admin

Check Also

indian drone

بھارت کا ڈرون طیارہ گِر کر تباہ

نئی دلی(مانیٹرنگ دیسک) بھارتی بحریہ کا کہنا ہے کہ اس کا ایک ڈرون طیارہ معمول …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: