Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل کود / چار مرتبہ کا فاتح اٹلی فٹبال ورلڈ کپ 2018 سے باہر

چار مرتبہ کا فاتح اٹلی فٹبال ورلڈ کپ 2018 سے باہر

میلان(مانیٹرنگ ڈیسک)چارمرتبہ کی ورلڈ چیمپئن اٹلی کی ٹیم 60 سال کے بعد پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی نہ کرسکی۔

کوالیفائنگ راؤنڈ میں اٹلی کی ٹیم کو سویڈن نے ڈرا میچ کیساتھ کوالیفائرز سے آﺅٹ کیا، جس کے بعد شکست سے دلبرداشتہ اطالوی گول کیپر گگی بفون نے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

اٹلی کی ٹیم یورپ سے پہلے راؤنڈ میں ڈائرکٹ کوالیفائی نہیں کر سکی تھی جس کے بعد اسے سویڈن سے دو پلے آف کھیلنے پڑے۔ پہلے میچ میں سویڈن نے اٹلی کو اسی کی سرزمین پر ایک گول سے ہرایا، ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے کیلیے اٹلی کو سویڈن کیساتھ سان سیرو اسٹیڈیم میلان میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں ایک سے زیادہ گول سے فتح درکار تھی تاہم سویڈن نے میچ بغیر کسی گول کے ڈرا کر دیا۔ اٹلی کی ٹیم 1958 کے بعد پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی ہے۔

میچ کے بعد اٹلی کے گول کیپر گگی بفون نے انٹرنیشنل کیریئر ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اٹلی کے ورلڈ کپ سے اخراج پر اطالوی شائقین سکتے کی کیفیت میں ہیں۔ واضح رہے کہ اٹلی کی ٹیم 1934، 1938، 1982 اور 2006 میں ورلڈ چیمپیئن رہ چکی ہے۔

About Admin

Check Also

afghanistan

افغانستان نے پاکستان کو 185 رنزسے شکست دے کر انڈر 19 ایشیا کپ جیت لیا

کوالالمپور(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان نے انڈر19 ایشیا کپ میں پاکستان کو 185 رنز سے شکست دے دی۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: