Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، اسموگ کم ہونا شروع

پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، اسموگ کم ہونا شروع

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے سردی میں اضافہ ہوگیا جبکہ دھند اور اسموگ چھٹنا شروع ہوگئی۔

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسم سرما کی پہلی بارش کے ساتھ ہی موسم خوشگوار ہوگیا اور شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔ بعض علاقوں میں تیز بارش اور کئی مقامات پر ہلکی بوندا باندی ہوئی جس سے سردی میں اضافہ ہوگیا اور اسموگ کم ہونے لگی ہے۔

پنجاب بھر میں کئی روز سے دھند اور گرد و غبار کے بادل چھائے ہوئے تھے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا تھا اور معمولات زندگی بھی متاثر ہو رہے تھے۔ اسموگ ختم ہونے کے لیے شہری بے چینی سے بارش کا انتظار کررہے تھے۔

لاہور، جھنگ، چیچہ وطنی، پاکپتن، شیخوپورہ، فیصل آباد، ننکانہ صاحب، اوکاڑہ، بھاولنگر، فاروق آباد میں ہلکی بارش اور بوندا باندی سے موسم خوش گوار ہوگیا جب کہ دھند کی شدت میں کمی ہوگئی۔ ادھر ٹوبہ ٹیک سنگھ اور بھکر میں دو گھنٹوں تک موسلادھاربارش سے موسم سرد ہوگیا۔

دوسری طرف خیبرپختون کے علاقے بنوں میں میں بھی بوندا باندی ہوئی جب کہ جنوبی وزیرستان کے علاقے شوال اور مکین میں تیز بارش اور برفباری سے موسم شدید سرد ہوگیا۔ ڈی آئی خان میں بھی رات سے ہلکی بارش کا سلسلہ وقفے قفے سے جاری ہے۔

About Admin

Check Also

Asim Hussain

ڈاکٹرعاصم کو پی پی کراچی ڈویژن کے صدر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈاکٹر عاصم حسین کو پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر کے عہدے سے ہٹادیا گیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: