Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / پاکستان کے دفاع کیلیے اداروں کو ملکی مفاد میں کام کرنا ہوگا، آرمی چیف

پاکستان کے دفاع کیلیے اداروں کو ملکی مفاد میں کام کرنا ہوگا، آرمی چیف

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے دفاع کے لیے تمام ریاستی اداروں کو ملکی مفاد میں کام کرنا ہوگا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسٹرائیک کور منگلا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے تربیتی مشقوں کا معائنہ کیا اور جوانوں   کے حوصلے اور تربیت کے معیار کو سراہا۔

اس موقع پر افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ قائداعظم نے کہا تھا کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کرسکتی، ہمیں چیلنجز کے مقابلہ کے لئے لمبا سفر طے کرنا ہے، انشاءاللہ پاکستان جلد اقوام عالم کی صف اول میں شامل ہوگا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم اعلیٰ معیار کی تربیت اور آپریشنل تیاریوں سے غافل نہیں رہ سکتے، ہم نے طویل سفر کے بعد چیلنجز پر قابو پالیا ہے، ہمیں ترقی کے لیے صرف اور صرف پختہ عزم اور بطور قوم متحد رہنے کی ضرورت ہے۔ دفاع پاکستان کے لیے تمام ریاستی اداروں کو ملکی مفاد میں کام کرنا ہوگا۔

About Admin

Check Also

Shahbaaz

دھرنوں اور لاک ڈاؤن سے ہمیں پیچھے دھکیل دیا گیا، شہباز شریف

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ناکام سیاسی عناصر عوام میں مایوسی پھیلار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: