Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / وزیر اعظم کا بلوچستان کے لیے 10سالہ ترقیاتی پیکج کا اعلان

وزیر اعظم کا بلوچستان کے لیے 10سالہ ترقیاتی پیکج کا اعلان

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بلوچستان کے لیے 10 سالہ پیکج تیار کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے آدھے وسائل وفاق فراہم کرے گا۔

نجی ٹی وی  کے مطابق کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے حکام کو بلوچستان کے لیے 10سالہ پیکج تیار کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان کے لیے آئندہ 10 برسوں کا ترقیاتی پیکج تیار کیا جائے جس میں گیس، بجلی اور پانی کی اسکیموں پر کام کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ صوبے کے ہر ضلع میں ایل پی جی پلانٹ لگ رہا ہے، ہر ضلع میں اسکولوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ  گیس، بجلی اور پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، ترقیاتی پیکیج کا آدھا فنڈ وفاق اورآدھا فنڈ صوبائی حکومت دے گی اور کوشش ہوگی ہر دوسرے ماہ کوئٹہ آکر اس عمل کا جائزہ لیا جائے۔

About Admin

Check Also

Shahbaaz

دھرنوں اور لاک ڈاؤن سے ہمیں پیچھے دھکیل دیا گیا، شہباز شریف

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ناکام سیاسی عناصر عوام میں مایوسی پھیلار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: