Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / نوازشریف نے کارکنوں کو مخالفین کو غیر اخلاقی جواب دینے سے روک دیا

نوازشریف نے کارکنوں کو مخالفین کو غیر اخلاقی جواب دینے سے روک دیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام انتخابات میں منفی سیاست کرنے والوں کو مسترد کردیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے کارکنوں اور پارٹی عہدیداروں کو عام انتخابات کےلئے بھرپورتیاری اور کمر کس لینے کی ہدایت کردی۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے جاتی امرا میں اپنی رہائش گاہ پر مختلف شہروں سے آنے والے رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقات کی۔

پارٹی عہدیداروں سے ملاقات میں سابق وزیراعظم نوازشریف نے رہنماؤں اور کارکنوں کو مخالفین کوغیر اخلاقی جواب دینے سے روک دیا۔ نواز شریف نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں عوام منفی سیاست کرنیوالوں کو خود مسترد کر دیں گے ۔ واضح رہے کہ  نیب ریفرنس کیسز میں نوازشریف اپنی بیٹی کے ہمراہ کل اسلام آباد کی احتساب عدالت میں بھی پیش ہوں گے۔

About Admin

Check Also

Shahbaaz

دھرنوں اور لاک ڈاؤن سے ہمیں پیچھے دھکیل دیا گیا، شہباز شریف

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ناکام سیاسی عناصر عوام میں مایوسی پھیلار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: