Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / نوازشریف نے تین ریفرنسز کو یکجا کرنے سے متعلق فیصلہ چیلنج کردیا

نوازشریف نے تین ریفرنسز کو یکجا کرنے سے متعلق فیصلہ چیلنج کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف نے تین ریفرنسز کو یکجا کرنے سے متعلق احتساب عدالت کے فیصلے کو چیلنج کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے تین ریفرنسز کو یکجا کرنے سے متعلق احتساب عدالت کے فیصلے کواسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ نوازشریف کے وکیل اعظم تارڑ نے درخواست دائر کی جس میں درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیارکیا گیا کہ احتساب عدالت نے جلد بازی میں فیصلہ دیا ہے اور ہائیکورٹ کے تفصیلی فیصلے میں درج وجوہات کو زیر غور نہیں لایا گیا۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ تین ریفرنسز کو یکجا کرنے سے متعلق احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قراردیا جائے جب کہ وکیل اعظم تارڑکی اپیل آج ہی سماعت کرلیے مقرر کرنے کی استدعا بھی کی گئی۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت نے نواز شریف کی تین ریفرنسز کو یکجا کرنے سے متعلق درخواست مسترد کردی تھی۔

About Admin

Check Also

صاف پانی سکینڈل،شہباز شریف نیب پیش ہونے کے بجائے کراچی پہنچ گئے

لاہور (سٹی رپورٹر) سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نیب لاہور میں پیش ہونے کی بجائے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: