Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / مچھر کالونی میں شوہر نے معمولی بات پر بیوی اور سالی کو قتل کر دیا

مچھر کالونی میں شوہر نے معمولی بات پر بیوی اور سالی کو قتل کر دیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)مچھر کالونی میں شوہر نے معمولی تنازع پربیوی اور سالی کو قتل کر دی۔

مچھرکالونی کی محمدی کالونی جعفر مسجد کے قریب کچی آبادی میں عبدالرحمن نے معمولی تنازع پرفائرنگ کرکے بیوی صائمہ اورسالی تسلیما کو ہلاک کر دیا اور فرار ہو گیا۔ پیر میں گولی لگنے سے مقتولہ کی گود میں موجود 3 ماہ کابچہ بھی شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ایس ایچ او ڈاکس وقار قیصر نے بتایاکہ ملزم نے مقتولہ کوبچے کی مالش کرنے سے منع کیا تھا تاہم صائمہ نے اپنے شوہرکی بات کو نظر انداز کر دیا اور بچے کی مالش کرتی رہی جس کے بعد اس کا شوہر طیش میں آ کر گھر سے باہر چلا گیا، تھوڑی دیرکے بعدعبدالرحمن واپس گھرمیں داخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اس کی بیوی صائمہ اورسالی تسلیما موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ ماں کی گود میں موجود 3 ماہ کا بیٹا پیر میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جس کی حالت تشویشناک ہے۔

وقار قیصر نے بتایا کہ ملزم کی بولٹن مارکیٹ میں کپڑے کی دکان ہے اور اس نے 3 شادیاں کی ہوئی تھیں، پولیس نے مقتولہ کے والد نعمان محمد جمال کی مدعیت میں عبدالرحمنٰ کے خلاف قتل کا مقدمہ ڈاکس تھانے میں درج کرلیاہے اور اس کی گرفتاری کیلیے بس اڈوں اور دیگر مقامات پرچھاپے مار رہی ہے۔

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: