Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل کود / محمد حفیظ کے آل راؤنڈراسٹیٹس کا فیصلہ کل متوقع

محمد حفیظ کے آل راؤنڈراسٹیٹس کا فیصلہ کل متوقع

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)محمد حفیظ کے آل راؤنڈر اسٹیٹس کا فیصلہ بدھ کو ہونے کا امکان ہے۔

محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن گزشتہ ماہ سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز میں مشکوک قرار دیا گیا،انھوں نے 14روز کے دوران بولنگ جاری رکھی، ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد انگلینڈ میں یکم نومبر کو لفبرا کی بائیو مکینک لیب میں ٹیسٹ دیا، اس کی رپورٹ 14روز کے اندر آئی سی سی کو دی جاتی اور پھر ایکشن قانونی یا غیر قانونی ہونے کا اعلان ہوتا ہے۔

ٹیسٹ کی رپورٹ کے مطابق اگر بازو کا خم 15 ڈگری کی قانونی حد میں پایا گیا تو محمد حفیظ کو بولنگ کی اجازت دیدی جائے گی لیکن اگلے 24ماہ میں کسی وقت بھی دوبارہ گرفت میں آگئے تو ایک سال کیلیے پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا، آل راؤنڈر کیریئر میں دوسری بار رپورٹ ہوئے تو اسی قانون کی زد میں آئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن ٹیسٹ کی رپورٹ بدھ تک آجائے گی جب کہ آل راؤنڈر پُرامید ہیں کہ رپورٹ مثبت آئے گی کیونکہ انھوں نے اپنے ایکشن کو تبدیل نہیں کیا اور وہ اسی طرح انداز سے بولنگکر رہے ہیں جو گزشتہ ٹیسٹ کے دوران کلئیر ہوگیا تھا۔

یاد رہے کہ پی سی بی نے انگلینڈ میں محمد حفیظ کے ایکشن کی جانچ کیلیے بولنگ کنسلٹنٹ کارل کرو کی خدمات حاصل کی تھیں جو سنیل نارائن کو دوبارہ انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس لانے میں کامیاب ہوگئے تھے،انھوں نے پاکستانی آل راؤنڈر کے یکم نومبر کو ٹیسٹ کے بعد کہا تھا کہ جسم کا توازن درست ہونے کی وجہ سے کلیئرنس ملنے کا امکان روشن ہے۔

About Admin

Check Also

psl

پی ایس ایل فرنچائزز کی ٹی 20 ٹورنامنٹ کے شیڈول پر تنقید

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کی فرنچائزز نے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے شیڈول کو ہدف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: