Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / عمران خان انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش، چاروں مقدمات میں ضمانت منظور

عمران خان انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش، چاروں مقدمات میں ضمانت منظور

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انسداد دہشت گردی عدالت نے دھرنوں کے دوران ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو پر تشدد سمیت چار مقدمات میں عمران خان کی درخواست ضمانت منظور کرلی ہے۔

اسلام آباد میں دھرنوں کے دوران  سابق ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو پر تشدد، پی ٹی وی اور پارلیمنٹ ہاؤس پر حملوں سمیت 4 مقدمات میں نامزد ملزم چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی۔ عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیئے جانے والے عمران خان آج عدالت میں پیش ہوگئے اور چاروں مقدمات میں ضمانت کی درخواست دائر کردی۔

عدالت نے چاروں مقدمات میں عمران خان کی درخواست ضمانت کرتے ہوئے 2،2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا اور کیس کی سماعت 24 نومبر تک ملتوی کرادی۔

واضح رہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف دھرنوں کے دوران ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو پر تشدد ، پارلمنٹ اور پی ٹی وی پر حملوں سمیت 4  مقدمات تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمات درج ہیں۔ اور عدالت کی جانب سے ان مقدمات میں عمران خان اور طاہرالقادری کو اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے۔

About Admin

Check Also

Shahbaaz

دھرنوں اور لاک ڈاؤن سے ہمیں پیچھے دھکیل دیا گیا، شہباز شریف

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ناکام سیاسی عناصر عوام میں مایوسی پھیلار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: