Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / سیکیورٹی خدشات کے باعث ہائی پروفائل مقدمات کراچی سے سکھر منتقل

سیکیورٹی خدشات کے باعث ہائی پروفائل مقدمات کراچی سے سکھر منتقل

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سیکیورٹی خدشات کے باعث سندھ ہائیکورٹ نے 10 ہائی پروفائل مقدمات کو کراچی سے سکھر منتقل کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے 10 ہائی پروفائل مقدمات کو کراچی سے سکھر منتقل کرنے کی منظوری دے دی۔ کراچی سے سکھر منتقل کئے جانے والے مقدمات میں ایئر پورٹ حملہ کیس، ایم کیو ایم رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی قتل، کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کے مقدمات سمیت دیگر اہم کیسز شامل ہیں۔ کراچی میں ہائی پروفائل مقدمات میں ملوث ملزمان کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پہلے ہی سکھر جیل منتقل کیا جاچکا ہے۔

مقدمات کو کراچی سے سکھر  منتقل کرنےسے متعلق سندھ ہائی کورٹ کے ممبر انسپیکشن ٹیم کا نوٹیفیکیشن اے ٹی سی کو موصول ہوگیا ہے اور جلد احکامات پرعمل درآمد کیا جائےگا۔

About Admin

Check Also

Shahbaaz

دھرنوں اور لاک ڈاؤن سے ہمیں پیچھے دھکیل دیا گیا، شہباز شریف

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ناکام سیاسی عناصر عوام میں مایوسی پھیلار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: