Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / سائنس و ٹیکنالوجی / سست اینڈروئیڈ موبائل کو تیز رفتار بنائیے

سست اینڈروئیڈ موبائل کو تیز رفتار بنائیے

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)کیا آپ کے اسمارٹ فون کی رفتار وقت کے ساتھ ساتھ کم ہوگئی ہے؟ اگر ایسا ہے تو اس کا حل بھی آپ ہی کے ہاتھ میں ہے۔

ہوم اسکرین پر کم سے کم ایپس

عموماً اسمارٹ فونز کی ہوم اسکرین پر ایپس کے آئکنز کی بھرمار ہوتی ہے جس سے موبائل ڈیوائس پر دباؤ بڑھتا اور اسکرین لوڈ ہونے میں وقت لگتا ہے۔ ایسی ایپس جن کا استعمال بہت کم ہو انہیں انسٹال کرنے کے بعد شارٹ کٹس کو  ہوم اسکرین سے ہٹادیجیے۔ یہ غیر ضروری شارٹ کٹس بلاوجہ بوجھ بنتے ہیں جو اسکرین کی روانی میں کام کرنے کی صلاحیت کو متاثرکرتے ہیں۔

اپ ڈیٹ

بعض اوقات  اسمارٹ فون کا اینڈروئیڈ آپریٹنگ سسٹم وائرس سے بھر جاتا ہے تو ایسی صورتحال میں اپنی ڈیوائس کے آپریٹنگ سسٹم کی اپ ڈیٹس کو نظر انداز نہ کیجیے اور جتنا ممکن ہو اپنی ڈیوائس میں نیا آپریٹنگ سسٹم اپ ڈیٹ کرلیجیے۔ موبائل کی سیٹنگز میں پہنچ کر ’’اباؤٹ فون‘‘ کے آپشن پر کلک کیجیے اور دستیاب  نئے ورژن سسٹم کو اپ ڈیٹ کردیجیے۔

ناقابل استعمال ایپس

ایسی ایپلی کیشنز جو بہت کم استعمال ہوں یا بہت زیادہ جگہ (اسٹوریج) لیتی ہوں انہیں پہلی فرصت میں ڈیلیٹ کردیجیے کیونکہ اگرچہ آپ انہیں استعمال نہیں کررہے ہوتے لیکن پھر بھی وہ بیک گراؤنڈ میں فعال ہوتی ہیں جو بے کار میں بیٹری  خرچ کرنے کا سبب بنتی ہیں۔ بس تھوڑا سا وقت نکال کر غیر ضروری ایپس کو انَ انسٹال کردیجیے۔

کیشے کلیئر

موبائل کی سست روی کا ایک بڑا سبب ایپلی کیشن اور ریم کیشے کا ڈیلیٹ نہ ہونا ہے۔ اپنی ڈیوائس میں کیشے کلیئر کرنے والی کوئی ایپ مثلاً کلین ماسٹر، سی کلینر، ڈی یو کلینر یا ان جیسی کوئی دوسری ایپ ضرور انسٹال رکھیے  تاکہ قابلِ استعمال ایپس کیشے کلیئر ہوجائے۔ کچھ ایسی ایپس بھی پلے اسٹور پر دستیاب ہیں جو نشاندہی کرتی ہیں کہ کونسی ایپ ریم کا استعمال زیادہ کررہی ہے جس کی وجہ سے موبائل  کی رفتار کم ہوجاتی ہے۔

آٹو سنک

گوگل، یوٹیوب، پلے اسٹور اور ایسی دیگر ایپس جو خودکار انداز میں باہمی طور پر اپ ڈیٹ ہوتی ہیں، یہ عمل ’’آٹو سنک‘‘ کے تحت ہوتا ہے۔ آٹو سنک  نہ صرف بیٹری کی لائف کو متاثر کرتا ہے بلکہ یہ اپ ڈیشن کی وجہ سے موبائل کے فنکشنز کو بھی سست  کردیتا ہے۔ آٹوسنک کو ڈس ایبل کردیجیے یا اسے بند کردیجیے۔ موبائل سیٹنگز میں اکاؤنٹ پر کلک کیجیے اور آٹو سنک کو ڈس ایبل یا ٹرن آف کردیجیے۔

About Admin

Check Also

pocketlabmain

فضائی آلودگی نوٹ کرنے والا دستی آلہ

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)آب و ہوا میں تبدیلی (کلائمیٹ چینج) اور فضائی آلودگی نے جہاں دنیا بھر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: