Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل کود / سری لنکا کو پال ایڈمز جیسے منفرد بولنگ ایکشن کا حامل اسپنر مل گیا

سری لنکا کو پال ایڈمز جیسے منفرد بولنگ ایکشن کا حامل اسپنر مل گیا

کولمبو(مانیٹرنگ ڈیسک)سری لنکا کو سابق جنوبی افریقی اسپنر پال ایڈمز سے مشابہ کیون کوتھ تھیگوڈو کا منفرد بولنگ ایکشن مل گیا۔

سری لنکا کے انڈر19 ایشیا کپ اسکواڈ میں شامل کیون کوتھ تھیگوڈو کا منفرد بولنگ ایکشن سابق جنوبی افریقی اسپنر پال ایڈمز سے مشابہ ہے، ایڈمز بائیں ہاتھ کومنفرد انداز سے گھمانے کے بعد گیند ڈیلیور کرتے تھے۔ نوجوان سری لنکن بولر بالکل اسی انداز سے یہ کام دائیں ہاتھ سے انجام دے رہے ہیں۔

18 سالہ لیگ اسپنر کا تعلق گال کے قریب واقع قصبے یوناواٹانا سے ہے، کوالالمپور میں جاری ایونٹ میں کیون نے افغانستان کیخلاف میچ میں حصہ لیا جس میں وہ 8 اوورز میں 29 رنز کے عوض ایک وکٹ لے پائے، ان کے تابناک مستقبل کی پیشگوئی کی جا رہی ہے۔

About Admin

Check Also

psl

پی ایس ایل فرنچائزز کی ٹی 20 ٹورنامنٹ کے شیڈول پر تنقید

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کی فرنچائزز نے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے شیڈول کو ہدف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: