Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / سربراہ پاک بحریہ سے برطانوی ہم منصب کی ملاقات، پیشہ ورانہ اُمور پر تبادلہ خیال

سربراہ پاک بحریہ سے برطانوی ہم منصب کی ملاقات، پیشہ ورانہ اُمور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے برطانوی ہم منصب نے ملاقات کی ہے جس میں پیشہ ورانہ اُمور پر اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق برطانیہ کی رائل بحریہ کے سربراہ ایڈمرل سر فلپ جانز نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ایڈمرل سر فلپ جانز کا استقبال کیا، اس موقع پر پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔ برطانیہ کی رائل بحریہ کے سربراہ نے نیول ہیڈکوارٹرز میں قائم یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

معزز مہمان کو خطے کی میری ٹائم صورت حال میں پاک بحریہ کے کردار اور بحرِ ہند میں پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی، بعد ازاں ایڈمرل سر فلپ جانز نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات بھی کی۔ جس میں پیشہ ورانہ اُمور اور دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

About Admin

Check Also

jail

سندھ کے تفتیشی ادارے قاتلوں کو سزا دلانے میں بری طرح ناکام

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ میں 10 برس کے کریمنل کیسز کا ریکارڈ پولیس اور پراسیکیوشن کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: