Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / سب کی سیاست ختم، اب پیپلز پارٹی کی باری ہے، نثار کھوڑو

سب کی سیاست ختم، اب پیپلز پارٹی کی باری ہے، نثار کھوڑو

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی سندھ کے صدر اور سینئر وزیر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ سب کی سیاست ختم، اب پیپلز پارٹی کی باری ہے۔

گزشتہ روز سندھ کونسل کا اجلاس نثار احمد کھوڑو کی صدارت میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوا۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے 50 ویں یوم تاسیس گولڈن جوبلی کو جوش وخروش سے منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کیا صوبے کی تقسیم کا نعرہ بھی کسی کے کہنے پرلگایا جاتا ہے۔

سندھ کونسل کے اجلاس سے خطاب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ پارٹی کی پالیسی ہے کہ حکومت اپنے 5 سال پورے کرے۔ ایم کیو ایم اور پی ایس پی نے یہ اعتراف خود کیا ہے کہ وہ ایجنسیوں کے کہنے پرسیاست کرتے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ کو اب اس سے متعلق اپنا موقف واضح کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دیگر جماعتیں کتنی بھی جلسیاں کریں، پیپلز پارٹی کا مقابلہ نہیں کرسکتیں۔ سب کی سیاست ختم، اب پیپلز پارٹی کی باری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 5دسمبر کو پیپلز پارٹی کا 50 واں یوم تاسیس بھرپور اور جوش وخروش سے منایا جائے گا۔

ایک اورسوال کے جواب میں نثارکھوڑو نے کہا کہ آصف علی زرداری کو کسی این آر او کی ضرورت نہیں ہے۔ وہ پاکستان میں موجود ہیں اور سیاست کررہے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ 29 نومبر کو پیپلز پارٹی سندھ میں چراغاں کرے گی۔ یوم تاسیس کے موقع پر  5 دسمبر کو اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں بڑا جلسہ منعقد کیا جائیگا۔ جلسے سے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خطاب کرینگے جب کہ 27 دسمبر کو بینظیر بھٹو کی 10 ویں برسی منائی جائے گی۔ گڑھی خدا بخش بھٹو میں بڑے جلسے کا انعقاد کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں اجلاس میں ڈیرہ اسماعیل کی کمسن بچی شریفاں بی بی کو انصاف دلانے سمیت متعدد قراردادیں منظور کی گئیں۔

About Admin

Check Also

این آراو سے متعلق درخواست پر پرویز مشرف اور آصف زرداری کو نوٹس جاری

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے 2007 میں جاری کئے گئے این آر او سے متعلق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: