Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / روس مغربی دنیا میں انتشار پھیلا رہا ہے، برطانوی وزیراعظم

روس مغربی دنیا میں انتشار پھیلا رہا ہے، برطانوی وزیراعظم

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے روس پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو حکومت نے آزاد معاشروں کو کمزور کرنے اور جھوٹی کہانیوں سے مغربی دنیا میں انتشار و اختلاف پھیلانے کی کوشش کی۔

برطانوی وزیراعظم نے روس پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  “روس کی جانب سے بار بار کئی یورپی ممالک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی گئی ہے جبکہ سائبر جاسوسی کے ذریعے انتخابات اور ڈنمارک کے وزارت دفاع اوردیگر کئی شعبوں میں مداخلت کی گئی۔

لندن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم تھیریسا مے نے روس کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ روسی صدر پیوٹن کو اب ایک راستے کا انتخاب کرنا ہوگا، روس نے حالیہ سالوں میں یوکرائن کے ساتھ تنازعات کے بعد یوکرائن سمیت یورپ کی حکومتوں پرسائبر حملے کئے، انکا کہنا تھا کہ روس مغربی دنیا کا قابل قدرشراکت دار ہوسکتا ہے بشرطیکہ وہ قوائد و ضوابط کی پابندی کرے۔

برطانوی وزیراعظم کا بیان امریکی صدر کے بیان سے یکسر مختلف ہے جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے کے بیان کی حمایت کی تھی کی روس نے امریکا میں ہونے والے 2016 کے صدارتی انتخابات میں کوئی مداخلت نہیں کی، انکا کہنا تھا کہ اگرچہ برطانیہ روس کے ساتھ محاذآرئی نہیں چاہتا لیکن اپنے مفادات کا تحفظ کرے گا۔

About Admin

Check Also

indian drone

بھارت کا ڈرون طیارہ گِر کر تباہ

نئی دلی(مانیٹرنگ دیسک) بھارتی بحریہ کا کہنا ہے کہ اس کا ایک ڈرون طیارہ معمول …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: