Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دینے کی تعمیلی رپورٹ پیش

حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دینے کی تعمیلی رپورٹ پیش

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹوں حسن اور حسین نواز کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت شروع ہوگئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دینے کی تعمیلی رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی۔ سماعت کے دوران فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنس میں تفتیشی افسر محمد کامران کا بیان بھی قلمبند کرلیا گیا ہے۔

تفتیشی افسر محمد کامران نے بتایا کہ حسن اور حسین نواز کی بذریعہ اشتہار طلبی کے عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرایا گیا۔ دونوں مفرور ملزمان کے اشتہارات رہائش گاہوں کے باہر اور عدالتی نوٹس بورڈ پر آویزاں کیے گئے۔

رائے ونڈ روڈ پر اعلانات بھی کرائے گئے اور لندن میں ایون فیلڈ پراپرٹیز پر آویزاں کرنے کے لیے نوٹس بذریعہ فارن آفس بھجوائے گئے۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ حسن اور حسین نواز جان بوجھ کر مفرور ہیں لہذا انہیں اشتہاری قرار دیا جائے۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب کی جانب سے حسین نواز کے چار بینک اکاؤنٹس کی تفصیل بھی عدالت میں پیش کی گئی ہیں جس کے مطابق حسین نواز کے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بنک میں چار اکاوٴنٹس ہیں اور رقم بھی موجود ہے۔ ایک بنک اکاوٴنٹ میں 3992 ڈالرز اور دوسرے میں 4272 یورو موجود ہیں۔ حسین نواز کے تیسرے بنک اکاونٹ میں 207.53 پاوٴنڈز اور چوتھے اکاونٹ میں 382381 روپے موجود ہیں۔

نیب رپورٹ کے مطابق ایل ڈی اے اور ڈی ایچ اے میں حسن اور حسین نواز کی کوئی پراپرٹی نہیں جب کہ ڈپٹی کمشنر لاہور اور بحریہ ٹاوٴن کی جانب سے جواب کا انتظار ہے۔

About Admin

Check Also

Shahbaaz

دھرنوں اور لاک ڈاؤن سے ہمیں پیچھے دھکیل دیا گیا، شہباز شریف

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ناکام سیاسی عناصر عوام میں مایوسی پھیلار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: