Home / دلچسپ و عجیب / بھارت میں نوجوان کو باہوبلی بننا مہنگا پڑگیا، ویڈیو وائرل

بھارت میں نوجوان کو باہوبلی بننا مہنگا پڑگیا، ویڈیو وائرل

کیرالہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں نوجوان مشہور فلم باہوبلی کے کردار کی طرح ہاتھی کی پیٹھ پر بیٹھنے کی کوشش میں شدید زخمی ہوگیا۔

فلم باہوبلی کے کردار سے ہر کوئی متاثر ہے،  باہوبلی کے کردار نے نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر میں تہلکہ مچادیا تھا اور فلم کو بے انتہا پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔ لیکن ایک بات جو ہر کسی کو یاد رکھنی چاہیے وہ یہ کہ باہوبلی میں کیے گئے اسٹنٹ یا تو کیمرے کا کمال تھے یا پھر مکمل احتیاطی تدابیر کے ساتھ اداکیے تھے۔

ایسا ہی کچھ بھارتی ریاست کیرالا کے نوجوان کے ساتھ ہوا جو شاید باہو بلی سے اس قدر متاثر تھا کہ فلم میں ہاتھی کی سونڈ پر چڑھ کر پیٹھ پر بیٹھنے والا سین کرنے جنگل پہنچ گیا۔ بھارتی نوجوان اپنے دوستوں کے ساتھ جنگل میں گیا جہاں اس کے دوستوں نے موبائل سے ویڈیو بنانا شروع کردی جب کہ نوجوان نے ہاتھی کو مانوس کرنے کے لیے کیلے کھلانا شروع کردیے۔

جیسے ہی نوجوان کو محسوس ہوا کہ ہاتھی اس سے مانوس ہوگیا ہے، نوجوان نے ہاتھی کے دانتوں کو دونوں ہاتھوں سے پکڑ کر سونڈ چومنے کوشش کی اور سونڈ کے زریعے ہاتھی کی پیٹ پر سوار ہونے کی بھی کوشش کی تاہم اسی دوران ہاتھی کو غصہ آگیا اور اس نے نوجوان جو زور دار ٹکر ماردی جس کے باعث نوجوان دور جا گرا جب کہ ویڈیو بنانے میں مصروف دوستوں نے فوراً اٹھانے کی کوشش کی لیکن وہ شدید زخمی حالت میں زمین پر ہی گرا رہا۔

بھارتی پولیس کے مطابق اس واقعہ کو فیس بک پر لائیو دکھایا گیا تاہم واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور نوجوان کو تلاش کیا جارہا ہے۔

About Admin

Check Also

چینی فنکار نے انسانی مجسمہ نما کیک بناکر دنیا کو حیران کردیا

برمنگھم: آپ نے کارٹون والے کیک سے لے کر کئی اشیا میں ڈھلے کیک دیکھے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: