Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / بلوچ کالونی میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو قتل کر دیا، ملزم گرفتار

بلوچ کالونی میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو قتل کر دیا، ملزم گرفتار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچ کالونی کے علاقے میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو قتل کر کے لاش نالے میں پھینک دی۔

بلوچ کالونی کے علاقے لیاقت اشرف کالونی ڈگری کالج کے قریب نالے سے ایک شخص لاش ملی، بلوچ کالونی تھانے کے ہیڈ محرر اے ایس آئی ارشد نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 35 سالہ عبدالکریم ولد عبدالمجید کے نام سے ہوئی ہے جسے اس کے بھائی رضوان نے اتوار کی شام کو قتل کر کے لاش نالے میں پھینک دی تھی تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اس کی نشاندہی پر لاش برآمد کرلی۔

ایس ایچ او عبداللہ بھٹو بتایا کہ مقتول کی اہلیہ نے پولیس کو شوہر کے لاپتہ ہونے کی درخواست دی تھی اور بتایا تھا ان کے شوہر کا اپنے بھائی سے جھگڑا بھی ہوا تھا جس پر پولیس نے رضوان کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی تو اس نے اپنے چھوٹے بھائی کو قتل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے لاش کی نشاندہی کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ اس نے بھائی کو آہنی راڈ کے وار سے قتل کیا تھا جبکہ ان کے درمیان جائیداد سمیت دیگر خاندانی چپقلش چل رہی تھی ، پولیس نے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال پہنچائی جسے بعدازاں ورثا کے حوالے کر دیا، پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

About Admin

Check Also

Shahbaaz

دھرنوں اور لاک ڈاؤن سے ہمیں پیچھے دھکیل دیا گیا، شہباز شریف

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ناکام سیاسی عناصر عوام میں مایوسی پھیلار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: