Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / این جی اوز اور دیگر اداروں میں کام کرنیوالے اساتذہ کیخلاف کارروائی ہوگی، وزیر تعلیم

این جی اوز اور دیگر اداروں میں کام کرنیوالے اساتذہ کیخلاف کارروائی ہوگی، وزیر تعلیم

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی وزیر تعلیم و خواندگی جام مہتاب حسین ڈھر نے کہا ہے کہ جو اساتذہ سرکاری ملازمت کے ساتھ کسی اخبار، الیکٹرانک میڈیا یا کسی غیر سرکاری تنظیم میں کام کررہے ہیں وہ فوری طور پر اپنی غیر سرکاری ذمے داریوں سے فارغ ہوجائیں اور بچوں کی تعلیم پر توجہ دیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

جام مہتاب حسین ڈھر نے سندھ اسمبلی بلڈنگ میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ایسے اساتذہ جو طلبا کو تعلیم دینے کے بجائے دیگر اداروں میں فرائض انجام دے رہے ہیں وہ نہ صرف بددیانتی کے مرتکب ہورہے ہیں بلکہ دیگر اداروں میں کام کرنے والو ں کے حقوق بھی غضب کر رہے ہیں۔

وزیر تعلیم سندھ جام مہتاب حسین ڈھر نے اخبارات، الیکٹرانک میڈیا چینل اور این جی اوز کے مالکان سے بھی درخواست کی کہ وہ اپنے اداروں میں کا م کر نے والے سرکاری اساتذہ کو فوری طور پر برطرف کردیں ان کا یہ عمل صوبے میں تعلیم کی بہتری کے لیے اچھے اثرات مرتب کرے گا۔

جام مہتاب نے کہا کہ معزز عدالت نے بھی اسا تذہ کو بطور اخبار نویس کام کرنے سے روکا ہے دریں اثنا صوبائی وزیر تعلیم جام مہتاب حسین ڈہر نے بدین کے سرکاری اسکولوں میں زیرتعلیم طلبا میں مفت تقسیم کے لیے آنے والی لاکھوں رو پے ما لیت کی نئی درسی کتب کبا ڑی کی دکان پر فروخت کی خبروں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنربدین اور ڈائریکٹر تعلیم کو ہدایات کی ہیں کہ وہ فوری طور پر معاملے کی تحقیقات کریں اور اس جرم میں ملوث افرا دکو کیفر کردار تک پہنچائیں، انھوں نے کہا کہ یہ بات باعث افسوس ہے کہ قیمتی درسی کتب کو کوڑیو ں کے دام فرو خت کر نے کی کو شش کی گئی جبکہ مذکورہ کتب طلبا کے پڑھنے کے لیے تھیں۔

About Admin

Check Also

jail

سندھ کے تفتیشی ادارے قاتلوں کو سزا دلانے میں بری طرح ناکام

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ میں 10 برس کے کریمنل کیسز کا ریکارڈ پولیس اور پراسیکیوشن کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: