Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے خاتون شہید، آئی ایس پی آر

ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے خاتون شہید، آئی ایس پی آر

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی  بلااشتعال فائرنگ سے 75 سالہ خاتون محمودہ بیگم شہید ہوگئیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، بھارتی فوج نے چری کوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 75 سالہ خاتون محمودہ بیگم شہید ہوگئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر کا کوتہ گاؤں کی مقامی آبادی کو نشانہ بنایا جب کہ پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی بنکرز کو نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی سیکیورٹی فورسز کی مسلسل اشتعال انگیزی کی وجہ سے اب تک کئی عام شہری شہید جب کہ درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔

About Admin

Check Also

jail

سندھ کے تفتیشی ادارے قاتلوں کو سزا دلانے میں بری طرح ناکام

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ میں 10 برس کے کریمنل کیسز کا ریکارڈ پولیس اور پراسیکیوشن کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: